Ahmed Alvi

Add To collaction

06-Dec-2022 طنزیہ مزاحیہ نظم

Behind successfull man there is a woman
 

عورت کا ہاتھ 

مٹ گئی ہاتھوں سے میرے مفلسی کی ہر لکیر
کیسے آخر ایک دن میں بن گیا اتنا امیر
 
ایک ہی دن میں کرشمہ آخرش کیسے ہوا
بینک ایکاؤنٹ جو میرا ڈالروں سے بھر گیا

ایک دن کی بات ہے بیگم کو لیکر ساتھ میں
پارک پہنچا گھومنے میں گرمیوں کی رات میں

پارک کے اندر مگرمچھ کا بھی اک تالاب تھا 
چار ہفتوں سے مگرمچھ بھوک سے بیتاب تھا

لاکھوں ڈالر کودنے والے کو ملتے تھے یہاں 
پھول امیدوں کے لیکن کم ہی کھلتے تھے یہاں 

 سوچ بھی سکتا ہے کوئی بات ایسی خواب میں 
کون کودے گا بھلا اس موت کے تالاب میں

پیر پھسلا کیا ہوا تالاب میں میں گر گیا 
اور مگرمچھ مجھ کو کھانے کے لئے آگے بڑھا

میں مگرمچھ سے بہت چالاک نکلا دوستو 
کچھ زیادہ اس سے بھی تیراک نکلا دوستو 

کامیاب آخر نکلنے میں ہوا تالاب سے 
آج بھی لگتے ہیں مجھ کو یہ مناظر خواب سے  

ایک پل میں بن گیا میں دوستو ایسے امیر 
آج میری زندگی ہے شاندار و بے نظیر   

لاکھوں ڈالر مجھ کو یارو مل گئے انعام میں 
جو پریشاں زندگی تھی آگئی آرام میں 

اس کی حکمت حوصلے کا اور ہے ہمت کا ہاتھ 
مرد کی ہر کامیابی میں ملا عورت کا ہاتھ 

کامیابی کا یہ تمغہ ہے مرا بیوی کے نام 
وہ اگر دھکہ نہ دیتی کیسے ملتا یہ مقام

 

























   10
2 Comments

Gunjan Kamal

15-Dec-2022 11:03 PM

👌👏

Reply

shweta soni

15-Dec-2022 07:16 PM

👌👌👌

Reply